زلفی بخاری کا برطانوی حکام سے رابطہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی زلفی بخاری نے قرنطینہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کی شکایات کا نوٹس لے لیا ۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے قرنطینہ کے دوران ہونے والی مشکلات سے متعلق بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی حکام اور پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے ۔

زلفی بخاری نے پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستانیوں کو فوری امداد اور مناسب دیکھ بھال فراہم کریں ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزے کے دوران اختیار کیا گیا رویہ ناقابل برداشت تھا اور بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو قرنطینہ کے دوران بہترین کھانا اور رہائش فراہم کی جانی چاہئے۔

Back to top button