پاکستان کی بدترین شکست

ہرار ے میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے مقابلے میں پاکستان کو 19 رنز سے ہونے والی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ،سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے جیت کے لیے پاکستان کو 119 رنز کا معمولی ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم بمشکل 99 رنز بناسکی اور20 ویں اوور کی آخری گیند سے پہلے پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 41 ،رضوان 13 ، فخر زمان صرف 2 ، چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ 5 رنز اور آصف علی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یہ پاکستان کے خلاف سولہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زمبابوے کی پہلی جیت ہے۔ زمبابوے کی اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا تاہم برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ گئے، کمن ہکاموی 34 رنز، ریگس چکابوا 18 ، رین بری 3 ، تدی وندشی مرومانی 13 ، ویسلے مدہیویو نے 16 ، لیوک جونگوی 7 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک جبکہ دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Back to top button