یُمنیٰ زیدی کی نئی ویڈیو وائرل

مختلف فنی صلاحیتوں کی حامل معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ۔جس نے مداحوں کو انکا اور بھی گرویدہ بنا دیا۔

ہم ایوارڈ یافتہ اور کامیاب اداکارہ اس سے قبل بھی اپنی ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں اورانہیں بھی مداحوں نے خوب  پسند کیا تھا۔

یمنی زیدی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں انتہائی جازب نظر میک اپ اور آویزوں کے ساتھ کھلے بالوں میں انہوں نے پہلی ہی نظر میں ناظرین کا دل جیت لیا۔

تاہم ویڈیو کی سب سے خاص اور قابل توجہ بات وہ الفاظ تھے جنہیں یمنی نے شعر کی شکل میں پیش کیا۔خوبصورت آواز اور خوبصورت انداز میں پیش کی گئی نظم نے لوگوں کے دل موہ لیے۔

راز الفت کی اداکارہ یمنیٰ کی اس ویڈیو کو انکے اکاؤنٹ پر 3 لاکھ 21 ہزار سے بھی زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔جبکہ  بڑی تعداد میں صارفین اس پر اپنا تبصرہ پیش کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button