یوگا کا عالمی دن

یوگا جسمانی ورزش کی انتہائی آسان اور بے حد مفید قسم ہے ،اپنے بے انتہا فوائد کے باعث یوگا کی دنیا بھر میں مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز یوگا کے عالمی دن کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بے حد ذوق و شوق سے منایا گیا، صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں   یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ایک  تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں تقریب کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو یوگا کے فوائد  سے   آگاہی فراہم کرنا  اور لوگوں کایوگا کی جانب   ذوق ابھارنا تھا۔

تقریب میں گوجرانوالہ کے علاوہ ملک بھر سے یوگا کے دلدادہ افراد نے شرکت کی  جن میں خواتین ،بچے ،بوڑھے اور جوان سب ہی شامل تھے۔

ایکسپرٹس نے شہریوں کو یوگا کروایا اور  اسکے درست طریقے کار اور فوائد پر روشنی ڈالی،ایکسپرٹس کے مطابق یوگا قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ،ساتھ ہی ساتھ یہ خوبصورتی نکھارنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے انہیں بہت فائدہ حاصل ہوا ہے اور وہ خود کو بہت توانامحسوس کر رہے ہیں  اور گوجرانوالہ میں اس تقریب کے انعقاد سے اس تاثر کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے جو  یہاں کے شہریوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ صحت پر  خوش خوراکی کو فوقیت دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button