عالمی یوم چائے 2021-05-21

کل(جمعہ)اقوام متحدہ کے تحت چائے کا عالمی دن منایا  گیا،عالمی سطح پر چائے کےعالمی دن 21 مئی 2021 کو  لوگوں  نے اپنی چائے کی پیالی اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بانٹ کر منایا۔

کسی نے  عزیز و اقارب کو چائے پر مدعو کیا تو کسی نے اکیلے بیٹھ کر اپنی چائے کا لطف اُٹھایا۔

یہ دن بنیادی طور پر چائے کی کھپت میں اضافے کے پیش نظر منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ چائے کی  طبی حوالے سے بھی بہت  اہمیت ہے ،ماہرین کے مطابق چائے اینٹی آکسیڈینٹ ہےاور یہ لوگوں میں کینسر اور ذیابطیس کے  خطرات کو کم کرتی ہے،اقوام متحدہ نے دنیا کے قدیم مشروبات میں سے ایک کی اہمیت کو  2019 میں تسلیم کیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ نے ٹوئیٹ  کیا کہ "چائے بہت سی ثقافتوں کا مرکز ہے ، اور اس سے روزگار ، برآمدات ،آمدنی اور خوراک کی حفاظت میں اہم کردار ادا ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ نے نہ صرف چائے کی طبی اہمیت کو تسلیم کیا ہے بلکہ اس نے اس مشروب کو اپنے پائیدار ترقیاتی پروگرام کا بھی ایک اہم جزو سمجھا ہے،اقوام متحدہ کو امید ہے کہ چائے پوری دنیا میں بھوک اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button