عالمی یوم انسداد منشیات

نشہ ایک لعنت ہے جو ہماری نوجوان نسل کو کھوکھلا کر رہا ہے  لہذا آج کراچی میں  عالمی یوم انسداد منشیات  پر   اے این ایف(اینٹی نارکوٹکس فورس) کے تحت شہریوں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے  سائیکل اینڈ ونٹیج (قدیم)کار ریلی کا  انعقاد کیا گیا۔

کلفٹن نشان  پاکستان چوک سے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ سائیکل اور  ونٹیج کار ریلی کا آغاز ہوا اور مزار قائد پر اختتام ہوا، سائیکل ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

پرانی گاڑیوں کے شوقین حضرات نے بھی ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے نوادرات کو لوگوں کی پزیرائی کے لیےپیش کیا،ریلی میں ایک سے بڑھ کر ایک قدیم اور نایاب کار دیکھنے کو ملی۔

ریلی میں شامل ونٹیج کاروں میں زیادہ تعداد ووکس ویگن کی  بیٹل کاروں کی تھی  جنہیں فوکسی کے نام سے جانا جاتا ہے،ریلی میں ووکس ویگن کی منی ویگن بھی دیکھنے کو ملیں۔

مزار قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایس کے کمانڈر سید وقار رضوی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے تحت  5 سالوں میں  29 ہزار مقدمات درج کیے ،35 ہزار ملزمان گرفتار کیے اور تقریباً 46 ہزار کلو گرام منشیات ضبط کی جسکی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر اے این ایف سائیکل اینڈ ونٹیج کار ریلی کے شرکاء  میں انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button