سندھ کی بدترین حالت کا ذمہ دار کون؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ سال سے مسلسل سندھ میں پی پی کی حکومت ہے،کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور  کراچی کی اپنی پولیس ہی نہیں ہے۔

اس سال کے بجٹ میں 750 ارب روپیہ  سندھ حکومت کو جارہا ہے،جتنا پیسہ سندھ حکومت کو دیا اس سے کراچی کو تو پیرس بن جانا چاہیے تھا،یہ پیسا گیا کدھر ،یہ پیسہ لندن جاتا ہے ،دبئی جاتا ہے۔

اپوزیشن منصوبہ بندی کے تحت اگلے الیکشنز  کو دھاندلی زدہ قرار دے رہی ہے کیونکہ انکا پتا چل گیا ہے کہ اگلے 5 سال بھی عمران خان ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل  نے بھی کراچی میں بیٹھ کر سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی ،بولے آپ نااہل ہیں درخواست دیں کہ سندھ میں  حکومت نہیں کرسکتے،وفاق ٹیک اوور کرلے گا۔

جس ایئرپورٹ سے ہم کراچی آتے جاتے ہیں وہاں ایان علی کے نام سے فلائٹ چلتی تھی،فلائٹ آتی خالی بیگ تھی پر جاتی بیگ بھر کر تھی۔

جو رہی سہی کسر تھی وہ زرداری صاحب اپنے جہاز میں ڈال کر لیجاتے تھے،سندھ کے 5 ہزار 200 ارب روپے  سندھ کے عوام کے نام پر آیا جس میں سے  آدھے سے زیادہ زرداری لے اُڑے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اسمبلی میں گدھوں کا بار بار ذکر کرتے  ہیں ،سندھ کے کسی ہسپتال جائیں،تھانے جائیں ،اسکول جائیں وہاں گدھے بندھے ہوئے ہیں،سال کے آخر  میں یہ رو رہے تھے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں،انکے پاس اس سال 65 ارب  کیش  پڑا ہے،ان کے خود کے کاغذات بتاتے ہیں کہ انکے پاس 30 ارب تھا اور اب انکے پاس 65 ارب ہیں۔

شہباز گل کا مشورہ

شہباز گل نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین کیوں نہیں لیتے آپ ان پیسوں سے اور جو ہیلتھ پر آپ نے 20 ارب کووڈ کے کھاتے میں ڈالا ہے،یہ ہے کوئی نہ کوئی کورونا ویسے اب کونسا والا کورونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کہ رہے تھے کہ وفاق یہاں کچھ نہیں کررہا ،اگر آپ وفاق کو اتنا ہی مس کرتے ہیں تو آپ ایک درخواست بھیج دیجیے کہ آپ نااہل ہیں ،سندھ میں حکومت نہیں کرسکتے، وفاق ٹیک اوور کرلے گا اور بڑے اچھے سے خیال رکھے گا۔

سندھ کے وزیر اعلی  مراد علی شاہ نے شہباز گل کے الزامات پر تبصرے سے انکار کردیا،بولے شہباز گل کو جواب دینے کے لیے ایک اور شہباز گل ہونا چاہیے جو کہ بغیردماغ  استعمال کیے جواب دے سکے۔

تاہم وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ شہباز گل جیسے فارغ لوگ سندھ حکومت کو گالیاں دیتے ہیں،انکی پریس کانفرنس سے چینلز کا ایئر ٹائم خراب ہوا،وفاق اسکی ادائیگی کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button