چوتھی کونسی ٹیم جارہی پلے آف راؤنڈ میں

پی ایس ایل  سیزن 6 کے   گروپ اسٹیج  میں آج ڈبل ہیڈر کھیلا جارہا ہے، آخری دو میچز میں پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے درمیان ہورہا ہےجبکہ دوسرے میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈاور  ملتان سلطانز مد مقابل آئیں گے۔

کراچی کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لازمی جیت درکار ہے،کراچی کنگز کے ہارنے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے جبکہ کوئٹہ کی جیت کی صورت میں لاہور قلندرز پلے آف  راؤنڈ میں پہنچ جائے گی۔

پشاور زلمی ،ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں  تاہم  آج پلے آف مرحلے میں کھیلنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

پہلے میچ میں کراچی کنگز نے بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگز کا ایک پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے اوپنر شرجیل خان نے 45 رنز بنائے ،والٹن نے 34 رنز جبکہ دانش عزیز نے 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے ۔

دانش عزیز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایک اوور میں 33 رنز کا پی ایس ایل ریکارڈ قائم کردیا،کوئٹہ کی جانب سے  نوجوان باؤلر عارش علی خان نے4 وکٹیں لیں ۔ اس وقت پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی بیٹنگ جاری ہے،کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے  لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button