گرم موسم ہے کہاں کہاں؟

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہے گا جبکہ سندھ اورجنوب وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

 اندرون سندھ میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریگارڈ کیا گیا۔

ضلعی اعتبار سے دیکھا جائے تو کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت  30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔

کراچی میں کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوا بھی کل کے مقابلے میں آج سستی کا شکار ہے ۔

آج کراچی میں  ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ کل اسکی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ۔

ہوا میں نمی کا تناسب بھی آج کل کے مقابلے زیادہ ہے ،کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی ا ور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔جبکہ سندھ اور جنوبی  اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر، لسبیلہ اورخانپور میں ہلکی بارش ہوئی۔

 سب سے زیاده بارش لسبیلہ میں    02ملی لیٹر  اورخانپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیاده سے زیاده درجہ حرارت یہ ہیں :دادو، جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ  ، پڈعیدن،موہنجودارو اور روہڑی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button