تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟

جمعہ کو وفاقی وزارت تعلیم نے بتایا کہ سندھ کے 12 اضلاع کے تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے ، کیونکہ ان اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے  کا تناسب 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

وزارت  تعلیم کے وزیرنے ایک بیان میں کہا کہ  ان اضلاع میں حیدرآباد ، بدین ، ​​دادو ، جامشورو ، سکھر ، شہید بینظیر آباد ، اور کراچی کے تمام اضلاع شامل ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسی طرح ملک بھر میں  جہاں بھی کہیں کورونا کیسزمثبت آنے  کا تناسب 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے ۔

سعید غنی انٹرویو

نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا  تھاکہ والدین بہت پریشان ہیں اور ہونا بھی چاہیے ،ہم بھی بہت پریشان ہیں،بچوں کی صحت کا بھی مسئلہ ہے ،وائرس بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پورے اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تعلیم کے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان اضلاع میں جہاں کورونا وائرس میں مثبت  آنے کاتناسب 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے 24 مئی سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 52 اضلاع میں  کورونا مثبت آنے  کا تناسب  5 فیصد سےزیادہ ہے لہذا ان علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے،ان اضلاع میں آزاد جموں و کشمیر کے چار اضلاع مظفرآباد ، پونچھ ، باغ اور سدھنوت بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں  کورونا مثبت آنے کا تناسب زیادہ ہے لہذا کوئٹہ کے علاوہ  بلوچستان کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی اسکولز 24 مئی سے کھلیں گے اور کوئٹہ میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے۔

پنجاب میں ، اٹک ، بہاولپور ، لاہور ، لیہ ، بھکر ، ڈیرہ غازی خان ،خانیوال ، خوشاب ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، لودھراں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،میانوالی ، ملتان ، مظفر گڑھ ، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی ، سرگودھا میں کورونا مثبت آنے کی شرح  زیادہ ہے لہذا یہاں بھی اسکول  7 جون سے کھلیں گے۔

کے پی  کےمیں 14 اضلاع میں حساسیت کا تناسب بہت زیادہ ہے جس میں ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، پشاور ، صوابی ، بنوں ، بونیر ، چارسدہ ، لوئر دیر ، اپر دیر ، ہری پور ، کوہاٹ ، کرم ، مردان ، اور سوات شامل ہیں  لہذا یہاں کے تعلیمی ادارے بھی  6 جون تک بند رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button