کب آرہی ہے اکشے کمار کی نئی فلم ، بیل بوٹم

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم بیل بوٹم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کی تصدیق کردی ہے ۔

سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے فلم میں اپنے جاسوسی کردار کا ایک دلچسپ ٹیزر شیئر کیا اور انکشاف کیا کہ یہ 27 جولائی 2021 کو ریلیز ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ نے #ہیش ٹیگ بیل بوٹم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کیا ہے ۔ آخرکار میں اپنی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔

دنیا بھر کی بڑی اسکرینوں پر آرہا ہے # بیل بوٹم 27 جولائی کو ۔

وانی کپور بیل بوٹم میں اکشے کمار کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں ، اس فلم کے ہدایتکار رنجیت ایم تیوری ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button