صبا قمر کو عرفان خان نے جب عیدی دی

عرفان خان کو بالی ووڈ میں عمدہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی دلکش اداکاری کی مہارتوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ، گزشتہ سال عرفان خان کی وفات نے پوری دنیا کے مداحوں کے دلوں پر بوجھ ڈال دیا تھا۔ ان کی کو سٹار صبا قمر نے بھی انہیں یاد کیا اور حال ہی میں اسٹار کے ساتھ ایک پیارا لمحہ یاد کیا جب انہوں نے صبا قمر کو عیدی دی۔

یہ انکشاف کرتے ہوئے کہ وہ عید کے دوران دہلی میں ہندی میڈیم کی شوٹنگ کر رہی تھیں ، صبا قمر نے ان سے اپنی دوستی کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے بتایا "میں نے ان سے کہا کہ میں آپ سے عیدی چاہتی ہوں اور انہوں نے مجھے ایک نوٹ دیا ۔ جو میرے پاس ابھی بھی موجود ہے ،” صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا۔

صبا قمر نے مزید کہا کے "میں بچپن سے ہی ان کی مداح رہی تھی۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی اور میں ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ اگر مجھے کبھی ہندوستان سے موقع ملا تو میں عرفان خان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہوں گی – اور میں خوش قسمت تھی کہ پہلا موقع میں ان کے ساتھ تھی۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ "

"مجھے آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے وہ ہندی میڈیم کے سیٹوں سے واپس آرہے ہیں۔ آپ نے بطور اداکار اور ایک سرپرست مجھے بہت کچھ سکھایا ،” صبا قمر نے کہا ، "اس طرح کا ایک شاندار اداکار بہت جلد چلا گیا۔ میرے پاس انکو یاد کرنے کے لیے الفاظ کی کمی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button