مون سون کب سے شروع ہورہا ہے؟

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سےموسمی بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے جو پری مون سون کی پیش گوئی کی گئی ہے اس کے مطابق  مون سون کی بارشیں برسانے والا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں داخل ہوگا ۔

گزشتہ سالوں میں عام طور پر مون سون کا موسم 15 جولائی کے بعد ہی شروع ہوتا رہا ہے  لیکن اس بار یہ سلسلہ پہلے شروع ہوگا۔

موسمیات کے ماہرین نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ  رواں سال پاکستان میں مون سون کی بارشیں   گزشتہ سالوں کی نسبت معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

موسم الرٹ

لہذا نشیبی علاقوں کو ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے. اور اسکے علاوہ اینٹی  ایم اے کے ادارے نے بھی  ایک الرٹ جاری کیا ہے . کہ جتنی بھی مقامی حکومتیں یعنی ضلعی انتظامیہ ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں  متوقع سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی  اقدامات کو یقینی بنائیں کیونکہ مون سون  میں تیز اور زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن کل کے مقابلے میں  آج ایک جو تبدیلی ہوگی موسم میں  وہ یہ ہے کہ  آج شہر میں گرمی کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے ،جنوب مغربی سمت سے ہوا 16  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے۔

تھوڑے بہت بادل آج آسمان پر موجود رہیں گے لیکن اس سے بارش کی کوئی توقع نہیں کرنی  چاہیے  کیونکہ بارش کا کوئی سسٹم کراچی میں موجود نہیں ہے  جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی یا تیز بارش برسانے کا سبب بنے البتہ بادلوں کے باعث موسم تھوڑا تبدیل رہ سکتا ہے۔

گرم اور خشک موسم

منگل کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم . اور خشک جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

 تاہم گلگت بلتستان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

 گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم مظفرآباد اور ساہیوال میں ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیاده بارش مظفر آباد 04 ملی لیٹراور سب سے کم  ساہیوال میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہروں کے اعتبار سے آج کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیاده سے زیاده درجہ حرارت: دادواور شہید بینظیرآباد  میں 45ڈگری سینٹی گریڈ، پڈعیدن 44 ،مٹھی، نو کنڈی،اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Back to top button