فیس بک کمپنی کا نیا نام کیا رکھا گیا ہے

امریکا : بالآخر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی کے نام تبدیل کر ہی دیا ہے ۔

یہاں امریکہ میں مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا ہے ۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام تبدیل نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام بس میٹاورس رکھ دیا گیا ہے ۔

مزید یہ کے اس سے قبل پیرنٹ کمپنی کو بھی فیس بک ہی کہا جاتا تھا ۔ اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ’میٹا‘ کی چھتری تلے کام کریں گی ۔

ایک سوال یہاں پیدا ہوسکتا ہے کے فیس بک کو اپنا نام تبدیل کرنے کی آخر ضرورت ہی کیوں پیش آئی اور میٹاورس کیا ہے ۔

تو مارک زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دے دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر بھی جا سکتے ہیں ۔

مطلب بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات بھی کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں ۔

ان سب باتوں کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی مستقبل میں شامل کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button