شاہنواز دھانی کا استقبال

پی ایس ایل سیزن 6 میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں لینے والے کھلاڑی شاہنواز دھانی کو  انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرانے کے لیے پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ  شاہنواز دھانی  جو کہ پی ایس ایل6 کے ٹاپ وکٹ  ٹیکر ہیں انہیں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ساتھ وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا جائے۔

مزید براں سلیکشن کمیٹی کرکٹ بورڈ پر زور دے رہی ہے کہ  انہیں دورہ انگلینڈ پر بجھوادیا جائے لیکن اگر لاجسٹک مسائل آڑے آرہے ہیں تو کم از کم جب ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال گیمز ہوں گے تو اس اسکواڈ کا حصہ انہیں ضرور بنایا جائے ۔

دوسری جانب  جب شاہنواز دھانی پی ایس  ایل میں جھنڈے گاڑنے کے بعد آبائی شہر لاڑکانہ پہنچے تو پرجوش شہریوں نے شاندار استقبال کیا۔

شاہنواز نے بھی شہریوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں اور محبت کا خلوص دل سے جواب دیا ،وہ گاڑی  میں گزرتے ہوئے سب کی پزیرائی کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button