ملک کی موسمی صورتحال کا جائزہ

محکمہ موسمیات پاکستان نے آج بروز منگل ملک میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد ،لاہور , ملتان , میانوالی ، بارکھاں، مالاکنڈ ، صوابی ،سوات ، ہری پور ،پشاور ،مردان ، ساہیوال، بہاولپور ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں رم جھم اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روز اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کے ساتھ اولہ باری بھی ہوئی ۔

Back to top button