پاکستان کا موسم : تازہ صورتحال

گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

تاہم پنجاب، کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب  میں سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 15ملی لیٹر ،حافظ ٓاباد، قصور، فیصل ٓاباد01 ،کشمیر  میں راولاکوٹ 08،گڑھی دوپٹہ07 ،مظفر ٓابادسٹی03 ، مظفر آباد ایئر پورٹ 02 اورخیبر پختونخواہ  میں بالاکوٹ میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں  49 ،دادو 47 ،نو کنڈی اور سکر نڈمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے  بیشتر  بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،تاہم شام یا رات کے دوران خطہ پوٹھوہار،سیالکوٹ،نارووال ،گجرات،گجرانوالہ،لاہور،گلگت بلتستان،کشمیر ،سوات ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں،آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بدھ اور جمعرات کو ملتان،ساہیوال،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں  شام یا رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اگلے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک  ہی رہے گا بدھ اور جمعرات کو بارکھان،یوپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران سکھر لاڑکانہ اور میرپورخاص کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button