موسم کی پیشگوئیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم لوئر دیر02،  پشاور ائیر پورٹ اورکالالم میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی، نوکنڈی ،جیکب ٓاباد، شہید بینظیر ٓاباد،دادو، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور نور پور تھل میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موسم بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی ،کوئٹہ ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے  جبکہ میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہے گا۔

تاہم چترال،دیر اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  دو روز بعد یعنی جمعرات کے بعد اسلام آباد سمیت  ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر  صوبہ سندھ اور بلوچستان  کے زیادہ تر علاقوں میں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران  موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button