موسم کا احوال2021-06-07:41/26

ملک بھر میں آج کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بارکھان،ژوب،    موسی خیل،لاہور ،ساہیوال ،فیصل آباد،روالپنڈی،اسلام آباد،پشاور،کوہاٹ،بنوں،سوات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ رات لاہور میں دن بھر کی گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور اسکے بعد گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو چار چاند لگادیے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور اور اسکے گرد ونواح میں مزید ہوائیں چلنے کی پیش  گوئی کی ہے اور چند ایک مقامات پر بارش بھی متوقع ہے تاہم ان سب کے باوجود ابھی گرمی کی شدت میں  کوئی خاطر خواہ کمی کا امکان نہیں ہے۔

تاہم کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے،جبکہ ملک کے دیگر اضلاع مین موسم گرم اور خشک  ہی رہے گا۔

موجودہ درجہ حرارت

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button