موسم کے حال احوال

لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم  بہت  دلکش ہوگیا،سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان فورٹ منرو میں 10 اور ڈی جی خان سٹی میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ ،میانوالی،لیہ،گوجرانوالہ،نارووال،راولپنڈی ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان، اور بکھر کے اضلاع میں  چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ظاہر کیا ہے۔

تاہم  منگل اور بدھ کے روز پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب  دیر،بارکھان،ژوب،خضدار،موسیٰ خیل،کوہستان،قلات،پشاور ، سوات،کوہاٹ،مانسہرہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان  میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔

جبکہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بھی اور اگلے دو روز کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم دن کے وقت خشک اور گرم جبکہ شام اوررات کے اوقات میں شمال مشرقی بلوچستان ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درہ حرارت

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button