امریکا سے اب ہمارے پہلے جیسے تعلقات نہیں

اسلام آباد : یہاں امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں گے جیسے کسی زمانے میں ہوا کرتے تھے ۔

وہ نیویارک میں جیونیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں کو انٹرویو دیتے ہوئے جناب اسد مجید نے کہا کہ مگر چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات اب بھی ہیں ۔

اس انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ رہیں جیسے کسی زمانے میں ہوا کرتے تھے ۔

تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں (چین اور امریکا ) سے تعلقات ہم جس حد تک متوازی چلاسکیں وہ چلاتے رہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کے امریکا کو زمینی حقائق کا نہیں پتا ہے، اس لیے پاکستان پر اعتماد نہیں کرتا ہے ۔

ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد ہی غلط تھی، ہم ایک طرح سے امریکا کیلئے کرائے کی فوج رہے ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر میں نائن الیون کے وقت وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو ہر گز افغانستان پر حملے کی اجازت ہی نہ دیتا ۔

جناب وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت پریشان کن ہے اور افغانستان میں افراتفری اورپناہ گزینوں کے مسائل کا شدید خدشہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button