لاہور ایکسپو سینٹر میں فنکاروں کی ویکسی نیشن آگاہی مہم

لاہور  کے ایکسپو سینٹر میں  ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام  تقریب میں معروف اداکاروں،گلوکاروں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کورونا ویکسین کے لیے پھیلائے جانے والے شبہات کے خلاف آگاہی مہم کے تحت  ایک بڑی تقریب  میں شرکت کی ۔

تقریب  میں   فنکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی  اور کورونا ویکسین سے متعلق اپنے اپنے تجربات اور مشاہدات  شیئر کیے،شرکت کرنے والے گلوکاروں میں علی ظفر،ابرارالحق،ہارون  اور اداکاروں میں فیصل قریشی،واسع چوہدری،کامران جیلانی، علی انصاری،ندیم جعفری ،شکیل اور دیگر بہت سارے  فنکار شامل ہیں ۔

اس موقع پر نامور اداکار  فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ  کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں ،ویکسین آپ اور آپکی فیملی کے لیے بےحد ضروری ہے ۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں دونوں ڈوز لگواچکا ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا،سب لوگ ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی کہیں۔

معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا  ویکسی نیشن سب کے لیے بہت ضروری ہے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اداکار  نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانا بہت ضروری ہے ،جتنی تیزی سے ویکسی نیشن ہوگی اتنی تیزی سے معیشت بحال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button