یوٹیلیٹی اسٹورز بھی محفوظ نہیں

مہنگائی کے بلند وبالا طوفان سے اب یوٹیلیٹی اسٹورز بھی محفوظ نہ رہ سکے۔سبسڈائز اشیاء پر بھی قیمتیں بڑھادی گئیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر فروخت ہونے والی تین بنیادی اشیاءآٹا،چینی اور گھی  کی قیمتوں میں اضافہ کردیا  ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے ای سی سی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے کی۔ اعلامیےکے مطابق ای سی سی نے چینی ، آٹا ، اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی منظوری دی ہے۔

چینی اب یوٹیلٹی اسٹورز پر17 روپے اضافے کے ساتھ 68 روپے کے بجائے 85 روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے اضافے کے ساتھ 800روپے سے بڑھا کر 950 روپے کا کردیا گیاہے۔

مزید یہ کہ 170 روپے میں ملنے والا گھی اب یوٹیلٹی اسٹورز پر 260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

مزید فیصلے

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کینیا سے درآمدات کے لئے دستاویز کی تصدیقی فیس معاف کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے اور آزاد جموں و کشمیر میں اگلی نسل کی موبائل سروسزکی نیلامی کو گرین لٹ کردیا ہے۔

مزید برآں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چار ملین خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز کے لیے گرین سگنل دے دیا  ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button