عثمان مختار کی فلسطین کے ساتھ عملی اظہار یکجہتی

فلسطین میں رونماہونے والے  واقعات کے تناظر میں عثمان مختار نے اپنے آنے والے  نئےپروجیکٹ "بینچ "کی ریلیزمیں تاخیر کردی  ہے، جو20مئی کو ریلیزہونا تھا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عثمان مختار نے لکھا: "سب کو سلام ، جیسا کہ آپ نے سنا ہوگا ، ہماری فلم بینچ 20 مئی کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اداکار نے مزید کہا ، ” جیسا کہ  آپ جانتے ہیں کہ ہم آپ کو اپنا کام دکھانے کے لیے بہت پرجوش ہیں تاہم ہم فلسطین میں ہونے والے تمام مظالم کو دیکھ کر حد درجہ غم و غصے   کا شکار  ہیں ،” اداکار کا مزید کہنا تھا "کہ  روز افزوں  رونما ہوتے ہوئے  تباہ کن واقعات کے نتیجے میں اور فلسطین میں اپنے بھائی بہنوں کی تکلیفوں میں  ان سے  اظہار یکجہتی  کے طور پرہم نے ریلیز  میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے“۔

عثمان مختار نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی فلم بینچ کو  "خوشی کے وقت” میں  ریلیزکریں گے۔

عثمان مختار کی اپیل

مختار نے سوشیل میڈیا کے صارفین اور سرگرم افراد سے اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور مشرق وسطی میں اسرائیلی ہٹ دھرمی و درندگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیلی جارحیت کے فلسطین میں جاری  واقعات پر سنسرشپ اور انکی تشہیر کو دبانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف  پڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں   لیکن پھر بھی جیسے ممکن ہوسکے  اس معاملے پر اپنی آواز بلند کرتے رہنا ضروری ہے۔

عثمان نے کہا کہ "میں اس  موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والے ہر فرد سے درخواست کروں کہ وہ مصائب میں مبتلا  مظلوم فلسطینیوں  کے لئے دعا کریں اور جو کچھ بھی آپ  انکی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے شیئر کرسکتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہیں۔

یہ اقدام ہماری سوچ سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے،انہوں نے فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ مزید کہا کہ اگر آپ کےپاس آواز ہے  ، اس اٹھانے کے لیےپلیٹ فارم ہے  ، چاہے  زیر استعمال پلیٹ فارم ہی ہو،تو آپ اسے استعمال کریں۔

 عثمان مختار کے علاوہ ، عائزہ خان ، شہزاد رائے اور فیروز خان سمیت متعدد دیگر شخصیات نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی درندگی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button