امریکا کی ہندوستان پر پابندیاں

بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر امریکہ نے ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے ۔

واشنگٹن :ملک میں کوویڈ ۔19 کے بے ہنگم پھیلاؤ کی وجہ سے وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اگلے ہفتے سے ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی لگائے گی ۔

پریس سکریٹری جین ساساکی نے ایک بیان میں کہا ، "بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مشورے سے انتظامیہ نے ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی لگائی ہے

انہوں نے "غیر معمولی طور پر زیادہ تیزی سے پھیلنے والے کوڈ 19 کے وائرس اور ہندوستان میں پھیلی ہوئی کورونا کی متعدد مختلف شکلوں کا بھی حوالہ دیا”۔

بھارت سے متعلق امریکا کی یہ نئی سفری پالیسی 4 مئی سے نافذ العمل ہوگی۔

Back to top button