یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل چیمپین فرانس کے نام

فرانس : ورلڈ چیمپئن فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

یہاں اتوار کو کھیلے گئے آخری میچ میں فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا تھا ۔

اس طرح سے فرانس ورلڈ کپ ، یورو کپ اور نیشنز لیگ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

اس میچ کا پہلا گول اسپین کی جانب سے 64 ویں منٹ میں کیا گیا تھا ۔

جس کے 2 منٹ بعد ہی فرانس کی جانب سے بینزما نے 66 ویں منٹ میں گول کر کے میچ کو ایک ایک گول سے بلکل برابر کردیا تھا ۔

اور جس کے بعد میچ کے آخری لمحات میں فرانس کے کلیان مباپے نے 80 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی ۔

پھر میچ کے اختتام تک فرانس کو 1-2 کی برتری حاصل رہی تھی اور یوں فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا ۔

یہ یاد رہے کے فرانس ورلڈ کپ فائنل ، یورو کپ اور نیشنز لیگ جیتنے والی اب دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

اس سے پہلے تینوں کپ ایک ساتھ جیتنے کا اعزاز کسی بھی ملک کو حاصل نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button