یو اے ای کی نئی پابندی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی مرتب کردہ سفری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ،نادرا سے جاری کردہ کورونا سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے، پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای  نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے سفری احکامات  پر مبنی نئی پالیسی مرتب کرلی ہے۔

پالیسی کے تحت  پاکستان سے متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری  کردہ کورونا سرٹیفکیٹ  ہونے کے ساتھ ساتھ اس  سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق  کرانا لازمی  ہوگا۔

متحدہ عرب امارات  کےسفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  نئی سفری پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔پالیسی کا اطلاق عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور یو اے ای کے شہریوں کے اہلخانہ پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوبی ایشیائی ممالک کے مسافروں پر  سفر کی پابندی لگا رکھی تھی۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے  گزشتہ ماہ جاری  ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پابندی کے معمورممالک  اور یو اے ای کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، کاروباری طیارے،  سرکاری وفود اور سلور ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت کورونا پابندیوں کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button