بالی وڈ کے دو بڑے فنکار جلد جیل جاسکتے ہیں

ممبئی : فلم انڈسٹری بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے ۔

جناب کے آر کے نے ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے اور کچھ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہیں ۔

اس فلمی ناقد نے مزید لکھا ہے کے وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز چل رہے ہیں ۔

ناقد کمال راشد نے مزید یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کے وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا ہاتھ ہے ۔

اس کے علاوہ کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کے ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

مذکورہ فلمی ناقد نے مزید یہ لکھا ہے کہ بالی وڈ اسٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button