تیندوے سے جان بچی برتھ ڈے کیک سے

بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو دو بھائی تیندوے پر سالگرہ کا کیک پھینک کراس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب تیندوے نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر حملہ کر دیا تھا ۔

ایک جنگل عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا ، کے اگر آپ نے خطرے کو محسوس کیا تو آپ پہلی کوشش میں جو کچھ بھی آپ کر سکتے ہیں آپ کریں گے اس لیے اپنے آپ کو بچانے کے لئے انہوں نے وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا ۔

ان دو بھائیوں کے پاس ایک کیک تھا اور انہوں نے اسے تیندوے پر پھینک مارا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، فیروز اور صابر منصوری ریاست مدھیہ پردیش میں فیروز کے بیٹے کے لئے ایک سالگرہ کی تقریب میں کیک لے جارہے تھے کہ ایک گنے کے کھیت سے ان پر چیتا جھپٹ پڑا ۔

انہوں نے اپنی بائیک کی رفتار تیز تر کردی لیکن تیندوے نے ان پر کیچڑ والا راستہ ہونے کا فائدہ اٹھایا ، صابر کے پاس تیندوے پر کیک والے ڈبے کو مارنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔

تیندوے نے کیک کے ڈبے کی زد میں آنے کے بعد ، ان کا پیچھا چھوڑ دیا اور واپس کھیتوں میں چلا گیا ۔

صابر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تیندوا 500 میٹر سے زیادہ ہمارا پیچھا کرتا رہا ۔

حکومت کے مطابق مدھیہ پردیش میں چیتوں کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے ، ہندوستان میں چیتے کی تعداد 2014 اور 2018 کے درمیان 60 فیصد سے بڑھ کر تقریبا 13،000 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button