ترکی فٹبالرز کادلوں پر راج

میچ کے درمیان ترک فٹ بالرز کی تیز رفتاری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، ترکی کے فٹ بالرز کا ایک جتھا پانی اور کھجوروں کے ساتھ افطار کرنے کے لئے اکٹھا ہوا ۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جاری فٹ بال میچ کے دوران ایک انجری لگنے کے بعد میچ کے دوران وقفہ لیا گیا تھا جو شام (نماز مغرب) کی اذان کے ساتھ تھا ، لہذا ، کھلاڑیوں کواپنا روزہ افطار کرنے کا موقع بھی مل گیا ۔

فٹ بال میچ کے دوران روزہ رکھنے پر کھلاڑیوں کو بہت سراہا گیا، سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے ان کے لئے دعا کی اور انکی کامیابی کی خواہش کی ، دوسری طرف ایک گروہ نے کھلاڑیوں کو ہونے والے ممکنہ صحت کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، مبصرین کے ایک گروپ نے زور دے کر کہا کہ روزہ کے دوران اور فوراً بعد فٹبال میچ کھیلنے جیسے شدید جسمانی سرگرمی میں ملوث ہونا کھلاڑیوں کی صحت کو ممکنہ نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ طبی ماہرین نے تحقیق سے پہلے ہی اس غلط فہمی کے جوابات بیان کیے ہوئے ہیں ۔

تاہم صارفین کی ایک چھوٹی سی تعداد نے میچ کھیلتے وقت کھلاڑیوں کا نماز ادا کرنے سے محروم ہونے پر اعتراض کیا ۔

بہرحال رمضان کے مہینے میں فرض روزہ رکھنے والے مسلمان کھلاڑیوں کے روزے کا خیال کرتے ہوئےفٹ بال میچوں کو رمضان کے بعد منعقد کرانے کے لئے انتظامیہ کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔

ویڈیو کو ترک اسپورٹس پیج ، بیئن  اسپورٹس ترکی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا ،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان ٹوئیٹر صارف نے بھی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ، جس نے مختصر وقت میں پاکستان اور پوری دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی بے حد توجہ حاصل کرلی۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان سُن کر کھجور کھائی پوری مسلم دنیا اس وقت رمضان کے مبارک مہینے کا فیض اٹھا رہی ہے، حال ہی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  محمد رضوان نے روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ کی اورغیر معمولی اننگز بھی کھیلی جس کا اظہار کپتان بابر اعظم نے ایوارڈ سیرمنی کے دوارن کیا تھا ۔ پانی پیا اور کچھ پھل بھی کھائے ۔

Back to top button