ترکی اداکاروں کا ٹرین حادثہ پر افسوس

ارطغرل  کے تخلیق کار مہمت بوزڈوگ اور اسٹار جولسم علی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے  سوشل میڈیا پردعائے مغفرت کی ۔

پیر کو علی الصبح  صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب سر سید ایکسپریس پٹری  پر پڑی ہوئی ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں ساٹھ  سے زیادہ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آج منگل کے روز گھوٹکی ٹرین کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم  27 گھنٹوں کے بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔

مہمت بزڈوگ

بین الاقوامی شہرت یافتہ ترکی ڈرامہ دیریلس ارطغرل کے تخلیق کارمہمت بوزڈوگ نے افسوسناک ٹرین حادثے پر اظہار تعزیت اور دعاؤں کے لئے سوشل میڈیا  پوسٹ کی۔

مہمت بزڈوگ نے ​​ٹوئیٹ کیاکہ میں نے اپنے دوست اور بھائی ملک پاکستان میں ٹرین حادثے کی خبر بڑے افسردگی کے ساتھ سنی ہیں۔ اللہ رب العزت کی طرف سے اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں اور زخمیوں کے لیےمعافی کا خواستگار ہوں۔ ہم اللہ تعالٰی سے انکی فوری صحتیابی کی دعا کرتے ہیں ۔

اداکارہ جولسم علی

ترک اداکارہ جولسم علی عرف اصلحان خاتون نے بھی گھوٹکی ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے دعائیں شیئر کیں اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ”گھوٹکی ، پاکستان میں مسافر ٹرین کا حادثہ سن کر مجھے بہت افسوس ہوا”۔

اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو اس المناک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھےہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

ترک ڈراما سیریل ’’کور لوس عثمان‘‘ میں بالا خاتون کا خوبصورت اورمرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگی تورر نے  بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اردو میں تعزیتی پیغام لکھا کہ’’دوست اور برادر ملک پاکستان میں ٹرین حادثے کی خبر بڑے رنج  کے ساتھ سنی ۔ حادثے میں اپنی زندگی گنوانے والوں کے لیےاللہ تعالیٰ سے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کے لیےاللہ تعالیٰ سے فوری شفا کی دعا کرتے ہیں،،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button