گرد آلود ہواؤں کے باعث بائیکرز کو مشکلات

لاہور اور اسکے گرد و نواح میں  گرد آلود ہوائیں اور  آندھی چلنا شروع ہوگئی ہے جسکے باعث متعدد دوکانوں کے سائن بورڈز گر گئے ہیں جبکہ نارووال اور اسکے اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی جاری ہے۔

ان گرد آلود ہواؤں اور طوفان کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صبح کے اوقات میں روزگار کے لیے نکلے ہوئے افراد کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

تاہم ہوا چلنے سے لاہور اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی آگئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ان ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔

لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب موسم بتانے والے محکمہ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے  تاہم کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور  ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم کراچی میں  بھی کہیں کہیں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہےجبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور خشک ہی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button