ٹاپ نمبر ون F9 فاسٹ اینڈ فیوریس

دنیا بھر کی ایکشن مووی سیریز میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کا 9واں ایڈیشن  ریلیز ہو چکا ہے۔

اس  فلم نے اب تک دنیا بھر میں کافی شاندار کمائی کرلی ہے اور کئی سارے ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیے ہیں ،جسٹن لِن کی ڈائیریکشن میں بننے والی  ایکشن ایڈ وینچرز فلم فاسٹ اینڈ فیوریس  نائن  کی مرکزی کاسٹ میں ون ڈیزل،جان سینا ،مشیل روڈریگ ، ٹیرس گبسن، لڈاکرس ، جورڈانا بریوسٹر ، ناتھلی ایمانوئل ، سنگ کانگ ، مائیکل روکر ، ہیلن میرن ، کرٹ رسل ، اور چارلیز تھیرون شامل ہیں۔

لِن نے الفریڈو بوٹیلو اور ڈینیل کیسی کے ساتھ مل کر اس فلم کا  اسکرپٹ لکھا ہے۔

اس فلم کو 200 ملین ڈالر یعنی 1500 کروڑ   ڈالر کا بجٹ خرچ کر کے بنایا گیا ہے اور اس میں شائقین کو اب تک کا سب سے  بہترین ایکشن دیکھنے کو ملاہے ،اس فلم نےریلیز کے ابتدائی 3 دنوں میں ہی نارتھ امریکہ میں ریلیز ہونے والی  تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

فاسٹ اینڈ فیورس  نائن نے اپنی ریلیز کے  ابتدائی  3 دنوں میں  70 ملین  ڈالر یعنی 500 کروڑ سے بھی زائد کی کمائی کر لی تھی ۔

جبکہ امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی  فاسٹ اینڈ فیوریس کے بادل چھائے نظر آئے، خطرناک اسٹنٹ اور گاڑیوں کی طوفانی ریس  سے بھرپورفلم نے اب تک  ڈھائی کروڑ   ڈالرکمالیے ہیں۔

نمبر ون کی پوزیشن

ہالی ووڈ بلاک بسٹر  فلم سیریز  "فاسٹ اینڈ دی فیوریس ” کا نیا شاہکار ریلیز کے 14 دن بعد بھی نمبر ون  کی پوزیشن پر براجمان ہے باوجود اسکے کہ اس ہفتے 4 بڑی  فلمیں انٹرنیشنل باکس آفس پر ریلیز ہوچکی ہیں۔

فاسٹ اینڈ فیوریس کی اس سے پہلے ریلیز ہونے والی فلموں نے بھی کافی شہرت حاصل کی تھی لیکن اس ایڈیشن نے  دو سالوں میں ریلیز ہونے والی سب سے بڑی  اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

باکس آفس  کی موجو دہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی نویں فلم ایف 9 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 500 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

ابھی تک اس فلم نے عالمی سطح پر 500.30 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں جبکہ امریکہ میں اس فلم نے 125.90 ملین کی کمائی کی ہے۔

علاوہ ازیں اس ہفتے اس فلم کو ایک بہت بڑا چیلنج  بھی درپیش ہے کیونکہ مارول اسٹوڈیوز کی بلیک وڈو، 9 جولائی کو بہت سارے ممالک میں کمائی کے  ریکارڈ توڑ نے والی ہے۔

ایکشن مووی ایف 9 کا پریمیئر مئی میں جنوبی کوریا میں ہوا تھا اور 25 جون کو شمالی امریکہ میں  یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ ایف 9 کو روٹن ٹماٹوز میں 60 فیصد کے اسکور کے ساتھ  کریٹکس کے ملے جلے تنقیدی جائزے ملے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button