آج کا پاک بھارت میچ ور لڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم ترین میچ

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو ،یا ایشیا کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے آجائیں تو وہ میچ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بن جاتا ہے ۔

اس لیے آج بھی کچھ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، عالمی سطح پر شائقین کرکٹ آج ہونے والے میچ کے شدت سے منتظر ہیں ۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کو ور لڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم ترین میچ بھی قرار دیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل آئی سی سی کی جانب سے 58 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے جذبے اور دباؤ کو دکھایا گیا ہے ۔

اور آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کے یہ آج کے میچ میں دونوں حریفوں کی پنجہ آزمائی دنیا دیکھ رہی ہوگی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔

قومی ٹیم کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button