آج کے دن دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے

جموں کشمیر : آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا رہا ہے ۔

اس یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر ہڑتال ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں ۔

محترم جناب صدر عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کے یہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا تھا ، اور 7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہوا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم آزادی متزلزل نہیں ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور اس بارے میں ان سے پوچھا جائے ۔

جبکہ دوسری جانب امریکی نائب وزیر دفاع کولن کہل کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد پاکستان سے مذاکرات چل رہے ہیں ۔

کیونکہ واشنگٹن میں امریکی سینیٹ آرمز سروسز کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں نائب وزیر دفاع کولن کہل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں شدت پسندی بڑھے ۔

مزید انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو فضائی راستہ فراہم کرتا آ رہا ہے جبکہ فضائی راہ داری کیلئے پاکستان سے مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button