کراچی ، فیصل واڈا کی سیٹ پر آج الیکشن

کراچی کے حلقہ  این اے 249 میں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے سیٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد کراچی کے حلقہ انتخاب 249 میں ضمنی انتخاب طے ہوا تھا۔

 فیصل واوڈا نے 3 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا اور قومی اسمبلی  سےنااہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران ہی اسلام آباد ہائیکوٹ کو پیش کیا تھا کیونکہ وہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے وقت دوہری شہریت رکھنے والے رکن تھے ۔

استعفیٰ عدالت میں جمع کروانے سے پہلے ، انہوں نے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ واوڈا کے استعفیٰ کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 11 مارچ کو این اے 249 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

کراچی کا حلقہ این اے 249 ان نشستوں میں شامل ہے جہاں سندھ بلوچستان سے متصل ہے اور اس میں بلدیہ اور مومن آباد سب ڈویژنز کے علاقے شامل ہیں۔

حلقہ عابدآباد ، اسلام نگر ، گلشن غازی ، دہلی کالونی ، کمہار واڑہ ، گجرات کالونی ، ترک کالونی ، جام نگر ، رشید آباد ، حسنی نگر ، انجم کالونی ، جونگڑھ محلہ ، کوکان کالونی ، آفریدی کالونی ، غوث نگر ، مسلم مجاہد کالونی ، مدینہ کالونی ، سعید آباد ، نیو آبادی ، نیو سعید آباد ، قائم خانی کالونی اور اتحاد ٹاؤن ضلع کیماڑی سے اور ضلع مغرب سے اسلام نگر ، خیبر کالونی اور مومن آباد پر مشتمل ہے ۔

تحریک انصاف کی طرف سے امجد آفریدی امیدوار ہیں  جبکہ مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے مفتاح اسماعیل، پاک سرزمین پارٹی  کی جانب سے پارٹی لیڈر مصطفیٰ کمال اور پیپلز پارٹی کی طرف سے قادر خان مندوخیل امیدوار ہیں ۔

سخت نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے، پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Back to top button