بحریہ ٹاؤن کراچی پر حملہ

بحریہ ٹاؤن کراچی میں مظاہرین نے متعدد دکانیں اور، گاڑیاں نذر آتش کردیں۔

پولیس اور رہائشیوں نے اپنے بیانات میں بتایا کہ سینکڑوں مظاہرین نے اتوار کی شام بحریہ ٹاؤن کراچی پر حملہ کیا اور ہاؤسنگ ایریا میں گھس کر متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

مظاہرین کی ایک بڑی تعداد سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی تھی۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی ، جب کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کنٹینروں سے دروازے کو سیل کردیاتھا۔

لیکن مظاہرین نے بیریکیڈ گیٹ توڑ دیا اور ہاؤسنگ ایریا میں داخل ہوگئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ، مظاہرین کی طرف سے نذر آتش کیے جانے والی چیزوں میں سوزوکی کار شو روم اور ایک فاسٹ فوڈ بھی شامل ہیں۔

ایک اور رہائشی نے بتایا کہ مظاہرین نے کم از کم دو اے ٹی ایم لوٹ لئے ، جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ پولیس کچھ دیر بعد مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button