تین بین الاقوامی کھلاڑی جو پی ایس ایل چھوڑ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا حصہ بننے کے خواہاں اور کافی پرجوش ہونے کے باوجود ، تین بین الاقوامی کھلاڑی اپنے دوسری جگہ کیے گئے وعدوں کی وجہ سے آدھے راستے سے ٹورنامنٹ چھوڑ گئے ۔

تینوں کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر اور ویسٹ انڈین کرکٹر فیبیان ایلن اور فیڈل ایڈورڈز شامل ہیں ۔ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 6 کی تکمیل سے قبل ٹورنامنٹ کو الوداع کرنا پڑا ۔

تینوں کھلاڑی اپنے قومی فرائض کی وجہ سے رخصت ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے ۔

اپنے کچھ کھیلے گئے میچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے کہا : “اس طرح کا ٹورنامنٹ کھیلنا واقعی خوشگوار تھا۔ میں نے اپنی ٹیم کے لئے تین میچ کھیلے اور مجھے بہت اچھا لگا ۔

ملر نے کہا کے میں نے میچوں میں کچھ چھکے اور چوکے لگائے ۔ شروعات کے بعد میں نے اپنے کھیل میں مزید بہتری لانا چاہی اور اسے درست کرنا چاہا ۔ کامران نے میرے ساتھ خوبصورت بیٹنگ کی شراکت داری قائم کی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے لئے فیملی جیسا ماحول برقرار رکھا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا ، میں اچھی یادوں کے ساتھ ٹورنامنٹ چھوڑ رہا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button