راکاپوشی پر پھنسے تین کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا

اسلام آباد : پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کی صبح راکاپوشی پہاڑ پر پھنسے ہوئے تین کوہ پیماؤں کو بچا لیا ہے جن میں ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی شامل ہیں ۔

واجد اللہ ناگری نامی ایک پاکستانی کوہ پیما اور چیک جمہوریہ کے دو کوہ پیما پچھلے پانچ دنوں سے پہاڑ پر 6،900 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے ۔

ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر علاقہ نگر ذوالقرنین خان نے تصدیق کی کہ تینوں کوہ پیماؤں کو فوج نے بحفاظت بچا لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوہ پیماؤں کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے اور پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کی جان بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر اتوار کو ہنزہ پہنچے تھے اور انہیں واپس لانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا ۔

مگر خراب موسم کی وجہ سے بدھ کے دن پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے صبح پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو بچا لیا تھا ۔

کوہ پیماؤں نے راکاپوشی سے 8 ستمبر کو قراقرم کلب کو مدد کے لیے طلب کیا تھا ۔

جبکہ انہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن دس ستمبر کو شروع کیا گیا تھا جو چودہ ستمبر کو کامیابی سے پورا ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button