اڑتیس سال بعد پاکستان نے ایسی فتح حاصل کی

دبئی : یہاں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح میں شاہینوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں ۔

کیونکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے جو کے 38 سال بعد قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف ایسی شاندار فتح ہے ۔

اور 1983 میں فیصل آباد ٹیسٹ کے بعد قومی ٹیم نے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا ہے ۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان پہلی بار 10 وکٹ سے میچ جیتا ہے اور بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار 10 وکٹ سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ ہاری ہے ۔

مزید اسکے علاوہ پہلی وکٹ پر بھارت کیخلاف ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنرشپ بھی اسی میچ میں بنی ہے ۔

اس آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

یہاں دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے ، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button