امتحان ضرور ہوں گے طلبہ تیاری کریں

وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی  نے اعلان کیا ہے کہ کچھ طلباء امتحانات ملتوی کرانے کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن وہ سن لیں کہ امتحان ضرور ہوں گے ، انکا کہنا تھا کہ بغیر امتحانات ملنے والی ڈگری کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

طلبہ 10 جولائی سے شروع ہونے والے امتحانات کی تیاری رکھیں ، ایک دن 10ویں کلاس کا امتحان ہوگا اور دوسرے دن 12 ویں جماعت کا امتحان ہوگا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید سے قبل 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ہوں گے جبکہ عید کے فوراً بعد 11ویں اور 9 ویں جماعت کے امتحانات ہوں گے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ تمام بورڈز سے میٹنگ کر کے آن لائن سسٹم بنایا گیا ہے ، طلباء آن لائن سسٹم سے درخواست اور فیس جمع کراسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا  کہ اس سسٹم سے درخواست کو ٹریک بھی کیا جاسکتا ہے ، مستقبل میں طلباء کو سرٹیفیکٹس بھی آن لائن ہی جاری ہوں گے ۔

اُدھر سندھ میں امتحانات کے دوران بد ترین چیٹنگ اور بیکار انتظامات کا ذمہ دار 38  سینڑل کنٹرول آفیسرز کو ٹہرا دیا گیا ، چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق جنرل گروپ میں چند سینٹرز پر دوبارہ امتحان لیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں دو پرچوں میں نقل کا بازار گرم رہنے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آگیا اور امتحانی مراکز میں اساتذہ کے موبائل لانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔

مشیر وزارت تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جو ذمہ دار لوگ ہیں اگر وہ پرچے آؤٹ کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں تو انکے پاس ایسی کوئی سہولت نہیں ہونی چاہیے جس سے وہ ایسا کرسکیں ۔

لہذا انٹرنل ، ایکسٹرنل اور انویجیلیٹر کے پاس بھی کسی قسم کا موبائل یا انٹرنیٹ ڈیوائس نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button