خسرہ ویکسین کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مہم سندھ میں

کراچی : یہاں سندھ میں خسرہ سے 38 بچوں کی اموات کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سندھ کراچی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن خان ، پی ڈی حفاظتی ٹیکہ جات ارشاد میمن اور ای او سی ڈاکٹر احمد علی سمیت ماہرین صحت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔

اور اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ارشاد میمن نے بتایا کہ رواں سال سندھ میں خسرہ سے 2489 بچے متاثر اور 38 جاں بحق ہوئے ہیں، رواں سال روبیلا کے بھی 117 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

بیماریاں جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 نومبر سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی مہم شروع ہونے جارہی ہے ، 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

اور 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک بھی دی جائے گی، اس میں 15200 سے زائد ٹیمیں فکسڈ ہیں جو عارضی اور موبائل ٹیم کے تحت کام کریں گی ۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے محکمہ تعلیم سے اشتراک بھی کیا ہے ، والدین کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے خط بھیجے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بتایا کہ اس مہم کے بعد جنوری 2022 سے ایم آر ویکسین کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کیا جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button