موسم بدلنے کو ہے

ملکی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق لاہور میں صبح سویرے آسمان پر بادل چھائے اور بارش ہوئی ، ابر رحمت برسنے سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور موسم کا حال بتانے والوں نے آج رات مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نےپنجاب کے  متعدد علاقوں جیسے لاہور ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔سبی اور نوکنڈی میں پارہ 48 کو چھونے کی توقع ہے۔

پنجاب اور اندرون سندھ میں تو بارشیں ہورہی ہیں لیکن ابھی تک کراچی کی طرف بارش برسانے والے بادلوں کا رُخ نہیں ہوا ہے۔

کراچی میں ابر بھی چھاتا ہے ،رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوتی ہے لیکن مون سون کی بارشوں کا ابھی کچھ پتا نہیں۔

کراچی میں بارشیں

تاہم محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشیں کراچی میں 15 اور 16 جولائی سے شروع ہوں گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال 250 فیصد زیادہ بارشیں کراچی میں ہوئی تھیں تاہم اس بار توقع ہے کہ ویسا نہیں ہوگا۔

کراچی میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے    اور مون سون بارشوں کا یہ اسپیل عام طور پر 3 مہینے کا ہوتا ہے لہذا اس بار بھی توقع یہی ہے کہ ستمبر کے آخر تک اسکا اختتام ہوجائے گا۔

رواں سال ڈوکلر ریڈار کی مدد سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے یہ آگاہی ممکن ہوگی کہ ساڑھے400 کلو میٹر  کے حدود میں موجود بادل کتنی ملی میٹر بارش  برسا سکتے ہیں۔

جولائی کے وسط  سے بارشوں کا پہلا اسپیل برسنے کا امکان ہے جبکہ جولائی کے مہینے میں دو اسپیل متوقع ہیں۔جبکہ بارشوں کا اسپیل شروع ہونے سے پانچ دن قبل متعلقہ اداروں کو ایڈوائیزری بھی جاری کردی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button