موسم کی رُت بدل گئی

لاہور

لاہور میں وقفے وقفے سے تیز ہوا کے ساتھ  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں ،  گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا  تاہم رات سے ہی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور کہیں کہیں  ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

تاہم اس وقت پورے لاہور اور اسکے گرد و نواح کے علاقوں میں   وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج بھی درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ملتان

دریں اثناء  ملتان  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملتان میں دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ گرم ہوائیں چلنے کا  بھی امکان ہے۔

آج ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے باعث ہوا گرم اور خشک ہے ۔

موسمیات کے محکمے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ شہری خود کو گرمی اور گرم ہوا سے بچانے کے لیے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

مزید یہ کہ جو لوگ ضروری امور کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں وہ سن گلاسز اور چہرے اور گردن کو ڈھانپنے کے لیے کپڑے کا استعمال کریں۔

کراچی

دوسری جانب کراچی میں کالی گھٹاؤں اور ہلکی بوندا باندی نے کراچی شہر میں موسم کو  خوشگوار بنا دیا  ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں  باندا باندی کا امکان ہے۔

اس وقت بھی شہر میں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور آسمان پر کالے بادل موجود ہیں تاہم جزوی طور پر شہر کا موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا ۔

کراچی میں  آج بارش کا کوئی امکان بھی   نہیں ہے صرف چند ایک مقام پر ہلکی بوندا  باندی کا اور موسم ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت  29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور  زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے۔

مون سون کی بارشوں  کے لیے ابھی وقت ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

مختلف شہر

ادھر راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی  صبح سویرے کےوقت سے  گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا تھا ،جہلم ،وزیر آباد اور گوجرانوالہ میں بھی بارش نے موسم یکسر بدل دیا۔

مردان ،صوابی اور مظفرآباد  میں  بھی بادلوں کی جل تھل نے ہر چیز کو تازگی بخش دی۔

قصور، اوکاڑہ ،ظفر وال اور شیر گڑھ  میں بارش کے باعث موسم کی  رُت بدل گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button