کراچی میں موسم بدل گیا

آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کو دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یہ ہیں: نوکنڈی 49 ڈگری سینٹی گریڈ ،نور پور تھل48 ،دادو، دالبندین، سبی اوربھکر میں 47ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ شب کراچی  کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا ۔گلستان جوہر ،ایئر پورٹ ،گلشن حدید اور دیگر کچھ علاقوں میں رات بوندا باندی نے گرمی کی شدت کم کردی۔

رات  ہونے والی بوندا  باندی کے  بعد صبح سے شہر میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور کہیں کہیں بادلوں کے نظاروں نے شہریوں میں بارش کی امید پیدا کردی  جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں ابھی پھوار تو پڑ سکتی ہے تاہم مون سون کی آمد میں ابھی وقت ہے۔

آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  کراچی کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button