امریکہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین دے گا

بائیڈن ایڈمنسٹریشن نے  یونائیٹڈ نیشنز کے پروگرام کوویکس کے تحت پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے، امریکہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھیجے گا۔

قبل ازیں امریکہ  کے صدر  جو بائیڈن نے دنیا بھر  میں مفت کورونا ویکسین تقسیم  کرنے کا اعلان کیا تھا   کیونکہ امریکہ کے پاس کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد خوراک موجود ہیں ۔

تاہم آج وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے باقائدہ طور پر پاکستان اور چند ممالک کو  کورونا ویکسین کی ایک  جاب فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکہ نے  پاکستان کے ساتھ ساتھ پیرو اور ہنڈراس کو بھی کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے،پیرو کو 20  لاکھ اور ہنڈراس کو 15 لاکھ خوراکیں دی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری  جین پساکی کا کہنا تھا کہ  دنیا کو کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

کورونا وبا کی تازہ صورتحال

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد پاکستان میں  اب تک کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد22ہزار254 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے   41ہزار133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 735 ٹیسٹ مثبت آئے۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 1 اعشاریہ 78فیصد رہی۔ ادھر  وزیر اعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی نے لوگوں سے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کوروناسے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اپنے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، لہذا لوگوں کو  فوری اور جلد ویکسی نیشن کروانی چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button