ورلڈ کپ کیلیے ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی

لاہور : اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب شدہ 18 رکنی قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا ۔

مقامی نیوز کے مطابق قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں آج سے کرے گا ۔

اور پھر قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہو جائے گا ۔

اس بات کا خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔

دوسری جانب قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

اور اب ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

کیونکہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ۔

جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت ایک سوالیہ نشان بن گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button