باقی میچز دبئی میں PSL

پی ایس ایل کے باقی میچز جو یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے تھے اب متوقع طور پر دبئی میں ہونے جارہے ہیں۔

کےتمام چھ فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کہا ہے کہ وہ یو-اے-ای (متحدہ عرب امارات) میں PSL: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے بقیہ میچوں کا انعقاد کرے۔

اس سال کے شروع میں ٹی 20 مقابلے , سات کھلاڑیوں اور عملے کے ممبروں کےکوویڈ 19 کے مثبت آنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا تھا۔

لیکن بعد میں پی سی بی نے فرنچائزز کے ساتھ ساتھ قومی کمانڈ اور آپریشن سینٹر (این سی او سی) – کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ملک کی سرکردہ تنظیم – سے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ وہ اس ایڈیشن کے باقی میچوں کو یکم جون سے 20 جون تک کراچی میں منعقدکرے گا۔

تاہم منگل کو  یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ فرنچائزز نے بورڈ سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں بقیہ میچوں کا انعقاد کرے۔خیال کیا جارہاہے کہ یہ درخواست منگل کے روز انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) مقابلے میں حصہ لینے والے چھ کھلاڑیوں اور عملے کے ممبروں کےکورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کےغیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد کی گئی تھی ۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے ابتک اپریل میں ایک مہینے میں ملک میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ۔

Back to top button