پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ۔بارش کے سبب  قومی اسکواڈ نے اِن ڈور  نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی  اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا تھا جہاں  تین روزہ روم آئیسولیشن کے دوران  تمام کھلاڑی اور آفیشلز کے دونوں  کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے پریکٹس کرائی گئی۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ مکمل فٹ ہوگیا ہوں،پہلی ترجیح بہترین بال کرانا  ہی ہے،انجری کی وجہ سے میں اپنی بالنگ پر اتنا کام نہیں کرسکا،اس لیے زیادہ سے زیادہ پریکٹس کر رہا ہوں۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے  لندن پہنچ کر اپنے فینز کے نام ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ

بابر اعظم خط

میرے پیارے کرکٹ فینز ! امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ پلیئرز کا اور فینز کا تعلق بہت ہی شاندار ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے اسپیشل بات بھی اسکے فینز ہیں۔ ہماری جیت پر خوشی منانا اور ہار پر حوصلہ بڑھانا یہی انکی پہچان ہے۔

جب بات ہو انگلینڈ میں موجود پاکستانیوں کی تو انکی کیا ہی بات ہے،پاکستان کے بعد اگر ہمیں سب سے زیادہ سپورٹ ملی ہے تو وہ انگلینڈ ہے۔

ہم جب بھی انگلینڈ آتے ہیں  تو ہمارے فینز ایئرپورٹ سے لےکر ہوٹل سے گراؤنڈ تک ہمیشہ ہمیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

ابھی کچھ دیر پہلے ہی ہم انگلینڈ پہنچے ہیں اور فی الحال قرنطینہ میں ہیں، لیکن ہمیں ابھی سے ہی سوشل میڈیا کے تھرو یہاں کے رہنے والے پاکستانیوں کے میسج آنے لگے ہیں۔

ہم بھی بہت پرجوش ہیں کیونکہ پچھلی بار ٹوور پر ہم نے انکو گراؤنڈ پر بہت مس کیا تھا،لیکن اس بار یہ سب گراؤنڈ میں ہوں گے اور ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ہم آپکو مایوس نہیں کریں گے،پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم 6 جولائی کو کارڈف جائے گی ،تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button