اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پول پوگبا نے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا ، منگل کے روز مانچسٹر یونائیٹڈ اور فُل ہیم کے درمیان میچ 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی پول پوگبا اور عماد نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا اوڑھا اور گراؤنڈ کا چکر لگایا ۔

مداحوں نے بھی کھلاڑیوں کے اس اقدام پر انہیں مکمل سپورٹ کیا۔

فٹبال کھلاڑیوں کی طرف سے ایسا نظارہ پہلی بار دیکھنے کو نہیں ملا بلکہ ایک ماہ کے دوران یہ کئی بار ہوچکا ہے  کہ کھلا ڑیوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فٹبال میدانوں میں فلسطین کے جھنڈے کو اوڑھا یا لہرایا ہے۔

اس سے پہلے لیسٹر سٹی کے کھلاڑی حمزہ چودھری اور ویسلے فوفانا  نے میڈل وصول کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا اوڑھا اور ان سے پہلے   کئی اور ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایسے ہی اقدامات کے ساتھ  نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button